افغانستان میں نئی حکومت کا قیام، فرانس نے بھی تسلیم کرنے سے متعلق فیصلہ سنا دیا

پیرس (پی این آئی ) فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کا طالبان حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوگا، طالبان کہتے ہیں کہ وہ ایک جامع حکومت بنائیں گے لیکن ہم جانتے ہیں وہ جھوٹ بول رہے تھے ۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان کو کچھ مالی مدد اور عالمی تعلقات کی ضرورت ہو گی ، طالبان کی مالی مدد اور عالمی تعلقات کے معاملات ان کے اقدامات پر منحصر ہیں ۔نجی ٹی وی نے خیبر ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ افغانستان سے فرانسیسی ، افغان باشندوں کے انخلاءکیلئے آج قطر میں مذاکرات ہو رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close