کن کن یورپی ممالک نے پاکستان کو ریڈلسٹ سے خارج کر دیا؟ برطانیہ کی جانب سے جلد خوشخبری ملنے کا امکان

لندن (پی این آئی)پاکستان کوآئرلینڈسمیت متعدد یورپی ممالک نےاپنی سفری ریڈلسٹ سےخارج کردیا ، امید ہے نئے اعداد و شمار کے بعد برطانیہ کی جانب سے بھی پاکستان کوریڈ لسٹ سے خارج کردیا جائے گا، برطانوی رکن پارلیمنٹ کا اہم بیان ۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ ساجد جاوید کوخط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ برطانیہ پاکستان کوفوری ریڈ لسٹ سے نکالنے کےلئے اقدامات کرے۔

برطانیہ کے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے کے معاملے پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ یاسمین قریشی اور رحمان چشتی نے سیکرٹری ہیلتھ ساجدجاوید کو خط لکھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ اعتراضات پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح جواب دیاہے، فیصل سلطان نے کوویڈ کنٹرول کرنے کے اقدات سے آگاہ کیا، پاکستان کی جانب سے کورونا کے خلاف بہترین کام کیاگیا ہے۔برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان کوآئرلینڈسمیت متعددیورپی ممالک نےاپنی ریڈلسٹ سےخارج کردیا ، برطانیہ بھی پاکستان کو فوری ریڈ لسٹ سےنکالنے کے لئےاقدامات کرے ، امید ہے نئے اعداد و شمار کے بعد پاکستان کوریڈ لسٹ سے خارج کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کی وفاقی کابینہ نے پاکستان کو ریڈلسٹ میں رکھنے پراعتراض کرتے ہوئے برطانوی چارٹرڈ طیارے کی پاکستان میں 9 ستمبر کو لینڈنگ کی اجازت دینے کی سمری مئوخر کر دی تھی۔ وفاقی وزراء نے اعتراضات اٹھایا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر صرف پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں، امید ہے برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گا۔وفاقی وزراء نے اعتراضات اٹھایا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر صرف پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں، امید ہے برطانیہ اپنی پالیسی کا جائزہ لے گا۔ اجلاس میں برطانیہ کیساتھ مجرمان کی حوالگی کیلئےایم او یو کی سمری پر تفصیلی بحث ہوئی ، وزرا نے پاکستان کوریڈ لسٹ پر رکھنے پر شدید اعتراض کیا اور 9 ستمبر کو چارٹر طیارے کی پاکستان لینڈنگ کی منظوری روک دی گئی تھی۔وفاقی وزرا اسد عمر، بابر اعوان اور شیخ رشید نے اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو چھوڑ کر پاکستان کو ریڈ لسٹ پر برقرار رکھا گیا، برطانیہ کی بتائی گئی ریڈ لسٹ کی وجوہات غیرتسلی بخش ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close