گیس دھماکے کے باعث 8 ہلاک ، 5 زخمی ہو گئے

ڈالیان(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبے لیاننگ کے شہر ڈالیان کی ایک رہائشی عمارت میں مائع گیس کے سلنڈر سے لیکیج کے نتیجے میں دھماکے اور آگ لگنے کے باعث 8 افراد ہلاک اور 5 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی حکام نے ہفتہ کے روز بتایا کہ حادثہ شہر کے ضلع پولان ڈیان میں تقریبا نصف شب کے وقت پیش آیا۔ آگ بجھانے والا عملہ اور مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔نصف شب کے

بعد تقریبا 2 بجکر 30 منٹ تک آگ پر قابو پا لیا گیا اور 4 بجکر 30 منٹ تک حادثے میں 8 افراد کے مرنے کی تصدیق کر دی گئی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔عمارت کے مکینوں کو باہر نکال لیا گیا ہے اور واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close