چائنا آسیان ایکسپو شروع، پاکستانی مصنوعات کے فروغ کیلئے پاکستان پویلین کا افتتاح

ناننگ(آئی این پی ) چین اور دیگر آسیان ممالک میں پاکستانی اشیا کے فروغ کیلئے چین سنگاپور ناننگ انٹرنیشنل لاجسٹک پارک میں چین ۔آسیان مرکنٹائل ایکسچینج کا افتتاح کر دیا گیا ۔چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے مقامی چینی رہنماں کے ساتھ رسمی طور پر افتتاح کیا ۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق سفیر معین الحق نے کہا کہ پویلین چین اور دیگر آسیان ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ پاکستان اور چین رواں

سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دونوں ممالک دوطرفہ تعلقات اور دوستی کو فروغ دینے کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ سفیر نے مزید کہا کہ چائنا آسیان ایکسپو بہت اہمیت کی حامل ہے ،یہ چین میں تین پریمیئر ایکسپوز میں سے ایک ہے۔ پاکستان دوسری بار چین آسیان ایکسپو میں خصوصی شراکت دار ملک کی حیثیت سے حصہ لے رہا ہے اور تقریبا 20 پاکستانی تاجر پاکستانی مصنوعات کی نمائش کریں گے۔ سی ای این کے مطابق سفیر نے کہا یہ پویلین پاکستان اور اس کے عوام کے قومی تشخص کو مکمل طور پر اجاگر کرے گا۔ہم ہفتے کے روز ایک تجارتی اور سرمایہ کاری سیمینار کا اہتمام کریں گے اس میں مقامی تاجروں اور کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کریں گے ۔ سفیر نے کہا

کہ پاکستان مستقبل قریب میں گوانگسی کے ساتھ سسٹر سٹی اور صوبوں کے قیام کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔ ہم گوانگسی گوانگچوانگ خطے کے تاجروں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم گوانگسی سے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیں گے، اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم لوگوں سے لوگو اور ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے میں کامیاب ہوں گے ۔انہوں نے بتایا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی ویڈیو پیغام کے ذریعے افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ انہوںنے کہا پاکستان کے آسیان ممالک کے ساتھ اہم تاریخی، سیاسی، ثقافتی اور معاشی تعلقات ہیں،اور اس لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ اس غیر معمولی چین آسیان ایکسپو میں شرکت سے پاکستان کو ان ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی جن کی آبادی تقریبا 2 بلین ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close