چین پوری دنیا پر بازی لے گیا، افغانستان کیلئے بڑی امداد کا اعلان کر دیا

بیجنگ(پی این آئی)چین نے افغانستان کے لیے 31 ملین ڈالر کی امداد بشمول خوراک کی فراہمی اور کورونا وائرس ویکسین کا وعدہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس امداد کا اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان ، ایران ، تاجکستان،ازبکستان اور ترکمانستان کے ممتاز سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے دوران افغانستان کے لیے امدادی اقدامات کا اعلان کیا۔

چین نے علاقائی تجارت اور روابط میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ دریں اثنا طالبان حکام نے سی پیک اور بی آر آئی میں شمولیت اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں