چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان اہم ٹیلی فون رابطہ، کیا معاملات زیر بحث آئے؟

واشنگٹن (پی این آئی) چین اور امریکہ کے ص دور کے درمیان پہلا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے تصدیق ہرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں امریکا چین تنازع سے بچنے سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان سات ماہ کے وقفے کے بعد یہ پہلا رابطہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کے

مطابق اس گفتگو میں اس بات پر زور دیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ’مسابقت‘ کسی بھی صورت ’تنازع‘ کی شکل اختیار نہ کرے۔چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے سات ماہ میں اپنی پہلی کال کے دوران امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ کھلی اور تفصیلی گفتگو کی۔سی سی ٹی وی کے مطابق دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے رہنماؤں نے ’چین امریکہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر کھلی، گہری اور وسیع سٹریٹجک بات چیت کی ہے۔یورپی میڈیا کے مطابق کے مطابق فون کال کے دوران بائیڈن کا پیغام یہ تھا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ مسابقتی ماحول رہتے ہوئے مستقبل میں ہمارے درمیان ایسی کوئی صورت حال پیدا نہ ہو جہاں ہم غیر ارادی تنازع کا شکار ہوں۔دونوں رہنماؤں کی فروری کے بعد یہ پہلی کال تھی۔ فروری میں بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد ان دونوں رہنماؤں نے لگ بھگ دو گھنٹے بات کی تھی۔۔۔۔۔

close