کیمرا مین کی جان بچاتے ہوئے سینئر وزیر نے اپنی جان گنوا دی

ماسکو (پی این آئی)کیمرا مین کی جان بچاتے ہوئے سینئر وزیر نے اپنی جان گنوا دی۔۔۔ روس کے وزیر برائے ہنگامی حالات یوگنی زینیچف ایک کیمرا مین کو بچاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرکٹک سول ڈیفنس مشقوں کے دوران ایک روسی ٹی وی کے کیمرا مین کو بچاتے ہوئے 55 سالہ زینیچف اپنی جان گنوا بیٹھے۔

روسی ٹی وی کی سربراہ مارگریٹا سیمونیان کے مطابق زینیچف اور 63 سالہ کیمرا مین ایک پہاڑ کی چوٹی کے کنارے پر موجود تھے۔ کیمرا مین الیگزینڈر میلنک کا پاؤں پھسلا اور وہ نیچے پانی میں جا گرے۔ روسی وزیر نے یہ منظر دیکھتے ہی پانی میں چھلانگ لگادی لیکن بدقسمتی سے ان کا سر چٹان سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئے۔ روسی میڈیا کے مطابق کیمرا مین الیگزینڈر بھی اس حادثے میں جانبر نہیں ہوسکے۔ صدر ولادی میر پیوٹن نے اس واقعے کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close