عمرہ کی ادائیگی کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

مکہ مکرمہ ( پی این آئی ) عمرے کیلئے اللہ کے گھر جانے کے خواہشمند مسلمان خوش ہوجائیں کیوں کہ سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی گئی ، حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 70 ہزار عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے تاہم مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا۔

اس حوالے سے سعودی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کے نائب سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے بتایا ہے کہ عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے لیے تیار ہیں ، اضافی تعداد آنے سے پہلے ہی ہم نے مطاف، مسعی، مصلے اور تمام گزرگاہوں کے علاوہ صحنوں کو تیار کر لیا ہے ، اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو ہمیشہ کی طرح بہترین سہولت اور مناسب ماحول فراہم کریں گے ، جس کے لیے حرمین انتظامیہ نے جامع منصوبہ تیار کیا ہے جو زائرین کے استقبال کے سے لے کر مناسک کی ادائیگی کے بعد انہیں الوداع کہنے پرمشتمل ہے۔دوسری جانب سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے بھی یہ بھی کہا ہے کہ عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے تاہم مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا کیوں کہ 15 دن سے قبل عمرہ یا مسجد الحرام میں نماز اور ایک ماہ سے قبل روضہ شریف میں نماز یا مسجد نبوی کی زیارت کا اجازت نامہ جاری نہیں ہو سکتا۔ جب کہ مزید یہ کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ایک وقت میں ایک سے زیادہ اجازت نامے جاری نہیں ہوتے ، ایک عمرہ کے لیے ایک اجازت نامے سے دوسرے اجازت نامے کے درمیان 15 دن کا وقفہ لازمی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close