فرار ہونے سے ایک رات قبل اشرف غنی نے امریکا کو کیا یقین دہانی کرائی تھی؟ امریکی وزیر خارجہ کا تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن (پی این آئی) طالبان کی نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی موقف واضح کردیا۔ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کا سارا دارومدار اس بات پر ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے اشرف غنی کے فرار میں مدد کی تو اس پر انٹونی بلنکن نے کہا کہ فرار سے ایک رات پہلے اشرف غنی نے کہا کہ وہ آخری دم تک لڑنے کیلئے تیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کے سربراہ ملا حسن اخوند ہوں گے۔ چین کی جانب سے اس حکومت کی حمایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی اس امید کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ افغانستان میں تمام فریقوں کی نمائندہ حکومت قائم کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close