سعودی عرب نے تین ملکوں کے شہریوں کوسعودی عرب آنے کی اجازت دے دی، کون کون شامل؟”

جدہ (پی این آئی) کورونا کی وباء کا دباؤ کم ہونے کے پیش نظرسعودی عرب نے تین ملکوںکے شہریوں سے سعودی عرب آنے پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب بدھ سے متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن پر کوویڈ 19 کی ‏سفری پابندی ختم کرے گا۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد ان ممالک کے لوگوں کو ‏ہوائی اڈوں، بحری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے صبح 11 بجے سے سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔اسی طرح سعودی شہریوں کو بھی اجازت ہو گی کہ وہ ان تین ممالک کا سفر کر سکیں۔سعودی محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن نے وضاحت پیش کی ہے کہ کورونا ویکسین کی دونوں خوراک نہ ‏لینے والے سعودی شہری بیرون ملک نہیں جاسکتے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close