افغانستان کی نئی حکومت کے نومنتخب سربراہ محمد حسن اخوند کون ہیں؟ تفصیلات آگئیں

کاب(پی این آئی)ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے اعلان کیا گی ہے ملا محمد حسن اخوند نئی حکومت کے سربراہ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق ملا محمد حسن اخوند اس وقت طالبان کی رہبری شوریٰ کے سربراہ ہیں ۔ ان کا تعلق قندھار سے ہے جہاں سے طالبان کی تحریک کا آغاز ہوا تھا۔

ملا محمد حسن اخوندہ نے 20 سال رہبری شوریٰ کے سربراہ کے طور پر کام کیا ۔ وہ عسکری پس منظر نہیں رکھتے بلکہ مذہبی رہنما ہیں اور اپنے کردار اور دینداری کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔ملا محمد حسن اخوند تحریک طالبان کے بانی اراکین میں سے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close