سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد کل جماعتی حریت کانفرنس کا نیا چئیرمین مقرر کر دیا گیا

سرینگر (پی این آئی ) برسوں سے بھارتی جیل میں قید کشمیری رہنما مسرت عالم بٹ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس ( کے ایم ایس) کے مابق سرینگر میں ہونے والے اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسرت عالم بٹ کو چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا۔

برسوں سے بھارتی جیل میں قید مسرت عالم بٹ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مقرر 

گلام احمد گلزار اور شبیر احمد شاہ وائس چیئرمین ہوں گے جنرل سیکرٹری کے طور پر مولوی بشیر احمد عرفانی فرائض کی انجام دہی جاری رکھیں گے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ہونے والے اجلاس میں مرحوم حریت رہنما سید علی گیلانی کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے کا بھی عزم کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close