برطانوی وزیراعظم نے افغان فوج سے فارغ ہونے والوں کیلئے بڑی امداد کا اعلان کر دیا

لندن(پی این آئی )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ بہت سی رپورٹس کے مطابق طالبان کو ایران سے فوجی اور معاشی مدد ملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے طالبان کو امریکہ مخالف فورس دیکھتے ہوئے تعاون میں دلچسپی لی، کابل کا کنٹرول سنبھالنے سے پہلے متعدد بار ایرانیوں نے ان کا خیر مقدم کیا اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی پر خوشی کااظہار کیا۔پارلیمنٹ میں افغانستان کے بارے میں بیان

دیتے ہوئے برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ وہ برطانیہ آنے والے افغانوں کی مدد کریں گے۔برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ طالبان کو خطے میں پڑوسی ممالک سے نمٹنے میں مختلف چیلینجز کا سامنا ہوگا اور انہیں حکومت کی تشکیل کے دوران مختلف نظریے سے دیکھا جائے گا۔بورس جانسن نے کہا کہ برطانوی حکومت نے افغانستان میں فوج سے فارغ ہونے والوں کی ذہنی صحت کے لیے 30 لاکھ پاونڈ امداد اور فوج کی مدد کے لیے 50 لاکھ فنڈ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں