کابل میں نئی حکومت کے قیام کے دعوت نامے 6 دوست ملکوں کو بھجوا دیئے گئے

کابل (آئی این پی) طالبان حکومت نئی حکومت کے قیام کے قریب پہنچ چکے ہیں، اس سلسلے میں جلد اعلان متوقع ہے، افغان طالبان کی جانب سے پاکستان، روس، چین، ترکی اور متحدہ عرب امارات اور قطر کو باضابطہ دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔

متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کو گرین ویزاسکیم اورنئی ترغیبات کی پیشکش کردی

ہ اب 18 سال کی بجائے 25 سال تک والدین اور اپنے بچوں کی کفالت کر سکتا ہے۔ثانی الزیودی کے بہ قول فری لانسروں کو خصوصی ویزے جاری کیے جائیں گے۔ان کا مقصد تارک وطن ماہرین ، ریٹائرافراد اور مختلف شعبوں کے ماہرافراد کو یواے ای میں کام کے لیے راغب کرنا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں توکلناایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 23 ملین تک پہنچ گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق توکلنا ایپ میں تین مراحل میں صارفین کو دی جانے والی سروسزمیں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا۔ یہ سروسز سعودی ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی سدایا کی کویڈ 19 سے نمٹنے کیلیے حکومت کی کوششوں میں معاونت کا نتیجہ ہیں۔توکلناایپ کا پہلا مرحلہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم سے ہوا جس کا مقصد لاک ڈائون کے عرصے میں مملکت میں موجود شہریوں اور دوسرے ملکوں کے تارکین وطن کی صحت کو تحفظ دینا اور کرونا کے پھیلا ئوکے خطرے سے بچانا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں