دبئی(این این آئی )متحدہ عرب امارات نے ملک کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے موقع پرگرین ویزاکے عنوان سے ایک نئی ویزا اسکیم متعارف کرادی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یواے ای کے غیرملکی تجارت کے وزیرمملکت ثانی الزیودی نے بتایا کہ گرین ویزے کا حامل شخص خود مکتفی ہوگا اور اس کے ویزے کو کمپنیوں سے منسلک نہیں کیا جائے گا۔و
ہ اب 18 سال کی بجائے 25 سال تک والدین اور اپنے بچوں کی کفالت کر سکتا ہے۔ثانی الزیودی کے بہ قول فری لانسروں کو خصوصی ویزے جاری کیے جائیں گے۔ان کا مقصد تارک وطن ماہرین ، ریٹائرافراد اور مختلف شعبوں کے ماہرافراد کو یواے ای میں کام کے لیے راغب کرنا ہے۔دوسری جانب سعودی عرب میں توکلناایپلی کیشن کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 23 ملین تک پہنچ گئی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق توکلنا ایپ میں تین مراحل میں صارفین کو دی جانے والی سروسزمیں وسیع پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا۔ یہ سروسز سعودی ڈیٹا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی سدایا کی کویڈ 19 سے نمٹنے کیلیے حکومت کی کوششوں میں معاونت کا نتیجہ ہیں۔توکلناایپ کا پہلا مرحلہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم سے ہوا جس کا مقصد لاک ڈائون کے عرصے میں مملکت میں موجود شہریوں اور دوسرے ملکوں کے تارکین وطن کی صحت کو تحفظ دینا اور کرونا کے پھیلا ئوکے خطرے سے بچانا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں