کابل ائیرپورٹ دوبارہ کھول دیا گیا، کس ملک نے کنٹرول حاصل کر لیا؟

کابل(پی این آئی) افغانستان میں قطر کے سفیر کے مطابق تکنیکی ماہرین کی ایک ٹیم کی مدد سے کابل ایئر پورٹ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ یوں بیرون ممالک سے کابل تک امدادی سامان کی فضائی ترسیل دوبارہ ممکن اور اندرون ملک پروازیں بحال ہو گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں قطر کے سفیر کا کابل ایئر پورٹ کے دوبارہ کھول دیے جانے سے متعلق یہ بیان نشر کیاگیا۔افغانستان میں قطر کے سفیر نے بتایا کہ کابل ایئر پورٹ کے رن وے کی افغان

حکام کی مدد سے مرمت کر دی گئی ہے اور کابل سے مزار شریف اور قندھار جانے والی دو مسافر پروازیں بھی اپنی منزلوں کی طرف روانہ ہو گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close