کابل(پی این آئی )افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل اور دیگر شہروں میں ہوائی فائرنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔امارتِ اسلامیہ افغانستان کے ثقافتی امور کے کمیشن کے ترجمان نے وارننگ جاری کی ہے کہ ہوائی فائرنگ اکثر امارت اسلامیہ کے مجاہدین کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں بہت سے شہری شہید اور زخمی ہوتے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان شہریوں کی اکثریت ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس کا شکار ہوتی ہے
اور اس سے لوگ شہید بھی ہوتے ہیں ۔اس حوالے سے کابل اور صوبائی پولیس کے سربراہوں اور انٹیلی جنس حکام کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔پولیس کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ کسی بھی موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔احکامات میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو فوری غیر مسلح اور شہروں سے بے دخل کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دیں گے۔
هدایات مقام رهبری در باره فیرهای هوایی در کابل و سائر شهرها https://t.co/g2QgbhZBiN pic.twitter.com/54wXQp3vZr
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) September 5, 2021
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں