امریکی خاتون اول جل بائیڈن کا ایسا اعزاز جو اب تک کوئی امریکی خاتون اول حاصل نہ کر سکیں

واشنگٹن ( پی این آئی) امریکی خاتون اول آئندہ ہفتے سے اپنی یونیورسٹی لیکچر دینے یونیورسٹی جائیں گی جس کے بعد وہ وائٹ ہاؤس سے باہر ملازمت کرنے والی پہلی خاتون اول بن جائیں گی ۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی خاتون اوّل ایک سال سے آن لائن لیکچر دے رہی تھیں تاہم اب وہ یونیورسٹی میں حاضر ہو کر تدریس انجام دیں گی، اس بات کا اعلان وائٹ ہاؤس کی جانب سے گذشتہ روز کیا گیا۔ جل بائیڈن تعلیم کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری

رکھتی ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جل بائیڈن ورجینیا میں “کمیونٹی کالج” یونیورسٹی میں 13 ہفتوں تک اکیڈمک رائٹنگ کے اصول پڑھائیں گی، جل بائیڈن پہلی امریکی خاتون اوّل ہیں جو وائٹ ہاؤس میں اپنے کردار کے ساتھ بیرونی ملازمت کی ذمہ داری نبھائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close