غزہ سٹی(آئی این پی ) غزہ کی پٹی میں حماس کے نقاب پہنے کارکنان نے درجنوں آتش گیر غبارے اسرائیل پر داغے تاہم ان حملوں میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اسرائیل پر آتش گیر غباروں سے حملے کی تصاویر جاری کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پہنے حماس کے کارکنان درجنوں آتش گیر غبارے اسرائیل کی جانب چھوڑ رہے ہیں۔ حماس نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناکہ بندی ختم کرانے کے لیے مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت سرحد پر سیکڑوں افراد نے احتجاج بھی کیا تھا۔ آتش گیر غباروں سے حملے بھی اسرائیلی ناکہ بندی کیخلاف احتجاجا کیے جا رہے ہیں۔ حماس کی جانب سے آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان نے اسرائیلی فورسز کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں شہید ہونے والوں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکہ بندی حماس کو علاقے میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ سے روکنے کے لیے ضروری ہے۔ اسرائیل کے جنوب میں آتش گیر غباروں کے حملے میں آگ لگنے یا کسی کے زخمی ہونے کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں قائم ہونے والی نئی حکومت نے حماس کے آتش غیر غباروں کے حملے کا جواب میزائل حملوں سے دیا ہے جس میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں