امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، سوار تمام افراد ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں امریکی نیوی کاایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ، ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد ہلاک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نیوی کی جانب سے ملٹری ہیلی کاپٹر میں سوار 5 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا ہے۔ امریکی نیوی کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار ایم ایچ 60 ایس ہیلی کاپٹر معمول کے فلائٹ آپریشن پر تھا جو کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ دوسری جانب حکام امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close