امریکی صدر جوبائیڈن نے نائن الیون واقعے سے متعلق راز فاش کرنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکی صدر جوبائیڈن نے 11 ستمبر 2001 کو ورلڈ ٹریڈ ٹاور پر ہونے والے حملوں سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کرنیکا حکم دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے حکومتی تحقیقات کی خفیہ دستاویزات اگلے 6 ماہ میں جاری کرنیکے حکم نامے پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے تاکید کی کہ محکمہ انصاف اور دیگر ایجنسیاں دستاویزات جاری کرنے کے جائزے کی نگرانی کریں۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا ہمیں 2 ہزار 977 بیگناہ لوگوں کے خاندانوں کے درد کو نہیں بھولنا چاہیے، یہ لوگ امریکا کی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں مارے گئے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close