نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں کورونا سے بچا ئوکے لیے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین لگانے کی منظوری دے دی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منظورکی گئی ویکسین زائیکو و ڈی( ZyCov-D) کو مسلز کے بجائے جلد میں بغیر انجیکشن داخل کیا جاتا ہے۔ایک جائزے کے مطابق ڈی این اے ویکسین اب تک کلینیکل ٹرائل میں 67 فیصد مثر ثابت ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائیکو و ڈی کورونا وائرس کیخلاف ڈی این اے پر مبنی بھارت میں تیار کی جانے والی دنیا کی پہلی ویکسین ہے جو 12 سال اور اس سے زیادہ کی عمر کے بالغ افراد کو لگائی جائیگی۔دوسری جانب امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم بچوں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوتی۔امریکی ادارے سی ڈی سی کی تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جون اور جولائی کے درمیان کورونا کا شکار زیادہ تر وہ نو جوان ہوئے جنھو ں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں