نئی افغان حکومت نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کر دیں

کابل (پی این آئی)  امریکی حکومت نے دعویٰ کیا کہ نئی افغان حکومت نے امریکی فوجی گاڑیاں ایران کے حوالے کی ہیں۔عرب میڈیاکے مطابق طالبان کی جانب سے ایرانی حکام کو امریکی فوجی گاڑیوں کے ساتھ تہران کی جانب جاتے ہوئے ویڈیو بنائی گئی ہے۔ایک امریکی ماہر نے کہا کہ ان گاڑیوں کا نقصان امریکہ کے لیے ایک اور شرمندگی ہے۔نئی افغان حکومت کے خلاف یہ پروپیگنڈا اس وقت سامنے آیا جب 31 اگست کو افغانستان سے امریکی انخلا کے بعدنئے افغان حکمران کابل میں امریکی سازوسامان اور آلات کے ساتھ پریڈ کرتے نظر آئے۔قافلے میں ہمویز اور بارودی سرنگوں سے بچنے کے لیے بھاری بکتر بند گاڑیاں شامل تھیں۔اس حوالے سےسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا کہ ایران نے کچھ امریکی ٹینک بھی حاصل کیے ہیں۔افغان سکیورٹی فورسز کو امریکہ کی جانب سے 70 ہزار سے زیادہ فوجی گاڑیاں مہیا کی گئی تھیں۔امریکہ کی جانب سے یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ ایران نے عسکری اور فوجی آلات کی تربیت کے ذریعے طالبان کے اچانک اقتدار میں آنے میں مدد کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں