امریکہ نے افغان عوام کے لیے مالی امداد کی فراہمی کو یقینی قرار دے دیا

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ نے افغان عوام کو مالی امداد فراہم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔امریکی کانگریس ممکنہ طور پر اقوام متحدہ اور افغانستان کے لیے انسانی امداد فراہم کرنے والی دیگر ایجنسیوں کو مالی اعانت فراہم کرے گی لیکن عملی طور پر اس بات کا کوئی امکان نہیں ہے کہ وہ طالبان کی قیادت میں نئی افغان حکومت کو براہ راست مالی مدد فراہم کرے۔برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق امریکہ نے افغانستان کی سکیورٹی ، گورننس، ترقی اور انسانی فلاح و بہبود کے لیے تقریباً 130 ارب ڈالر مختص کیے تھے ۔امریکی کانگرس کے ارکان کا کہنا ہے کہ اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افغانوں اور پناہ گزینوں کے لیے انسانی امداد فراہم کرنا تقریباً یقینی ہے لیکن حکومت کو نہیں، کم سےکم اس وقت نہیں۔ایوان بالایعنی سینیٹ میں ایک سینئرر پبلکن رکن کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کے ارکان طالبان کو پیسے دینے کی بالکل حمایت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت تک کوئی رقم فراہم نہیں کرنا چاہتے جب تک امریکہ کے ساتھ کام کرنے والے امریکی اور افغان افغانستان سے نکل نہیں جاتے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں