اسلام آباد (پی این آئی) برطانیہ اور یورپی یونین نے افغانستان میں نئی حکومت کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سےبرطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومنیک راب نے کہا ہے کہ برطانیہ اصولی طور پر‘ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گا، جبکہ یورپی یونین نے کہا ہے کہ طالبان کو تسلیم کیے بغیر لوگوں کے انخلا کے لیے رابطہ رکھیں گے۔ گذشتہ روزبرطانوی وزیر خارجہ نےپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ طالبان کی حکومت کے ساتھ تعلقات بنانے سے پہلے دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ طالبان اپنی یقین دہانیوں پر کتنا عمل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد دنیا ان کے ساتھ رابطے، کمزور لوگوں کے انخلا اور انسانی بحران سے بچنے کے طریقوں پر غور کر رہی ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ان کی یقین دہانیوں کا جائزہ لیں گے اور دیکھیں گے کہ وہ افغانستان پر کس طرح حکومت کرتے ہیں۔ہمارے خیال میں اس وقت یہ اہم ہے کہ طالبان کے طرز عمل کو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے طالبان کو ’اصولی طور پر‘ تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں