ریاض(پی این آئی) سعودی عرب کی جانب سے متعدد ممالک میں مقیم افراد کومملکت واپس آنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے لیے لازمی ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہوں۔ ورنہ واپسی ممکن نہیں ہو سکے گی۔ اس حوالے سے سعودی وزارت صحت کی جانب سے خصوصی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے مملکت سے باہر مقیم اقامہ ہولڈرز کو آگاہ کیا ہے کہ ویکسی نیشن کا اندراج کروانے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ www.moh.gov.sa پر سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔اُردو نیوز کے مطابق وزارت کی ویب سائٹ پر کورونا ویکسی نیشن ریکویسٹ‘ کی خصوصی سہولت جاری کی گئی ہے۔ ویکسینیشن کی رجسٹریشن کے لیےEservices.moh.gov.sa/corona vaccine registration /request/ پر لاگ ان کرنے کے بعد اقامہ نمبر اور ایکسپائری کی تاریخ فیڈ کرنے کے بعد اقامہ کی تفصیلات کا پیچ اوپن ہو جاتا ہے جس کی تصدیق کرنے کے بعد ای میل ایڈریس درج کیا جائے۔وزارت داخلہ کی ویب سائٹ مقیم پر جاری تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن شرائط کے لیے لازم ہے کہ درخواست گزار بیرون مملکت مقیم ہو۔توکلنا ایپ پر درخواست گزار کا سٹیٹس محصن، محصن جرعہ اولی یا محصن متعافی ہو ( محفوظ، محفوظ پہلی خوراک یا صحت یابی کے بعد محفوظ)۔مملکت روانگی سے زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل ویب سائٹ پر ڈیٹا فیڈ کیا جائے۔ویب سائٹ پراپ لوڈ کی جانے والی معلومات درست طور پر فیڈ کی جائیں جن کی تصدیق بورڈنگ پاس حاصل کرتے وقت کی جائے گیں۔ درج کی گئی معلومات غلط ہونے کی صورت میں مملکت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔علاوہ ازیں غلط معلومات پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑے گا۔درخواست گزار کی اہلیہ کا اندراج ’مرافقین‘ (ڈیپینڈنٹ) کے طور پر کیا جائے گا۔ اسی طرح اگر خاتون کا شوہر مرافق کے طور پر درج ہے تو اس کا اندراج ڈیپینڈنٹ کے طور پر ہوگا۔درخواست گزار کے ساتھآنے والے 18 برس سے کم عمر بچوں کا اندراج مرافقین کے طور پر کیا جائے گا۔توکلنا ایپ کو مملکت آنے سے قبل انسٹال کیا جائے اور مملکت آمد کے بعد رجسٹر کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں