ابوظبی آنے والوں کیلئے قرنطینہ شرط ختم کر دی گئی

ابوظہبی(پی این آئی)متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اتھارٹی نے کہا ہے کہ ابوظبی آنے والوں کیلئے قرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی سے اماراتی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صرف ویکسین شدہ افراد قرنطینہ سے مستثنی ہوں گے۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز نے کہا کہ مسافروں کو 48 گھنٹوں میں پی سی آر کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔ نئے احکامات 5 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ گرین لسٹ ممالک سے آئے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آرٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ گرین لسٹ ممالک سے آئے مسافروں کو دوبارہ 6 روز بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔دیگر ممالک سے آنے والے غیر ویکسین شدہ مسافروں پر قرنطینہ کی شرط لاگو رہیگی۔ غیر ویکسین شدہ مسافروں کو پہنچنے کے 10 دنوں بعد پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ بیان کے مطابق نئے احکامات کا اطلاق ابوظبی میں قیام کی غرض سے پہنچنے والے مسافروں پر ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close