سید علی گیلانی کی تدفین کے بعد بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا

سری نگر (پی این آئی) سید علی گیلانی کی تدفین کے بعد بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا…حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھارتی حکومت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگادیا گیا ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔شہریوں کے گھر وں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close