چین نے افغانستان کی نئی حکومت کی مدد کرنے کیلئے کیاشرط رکھ دی؟ بڑی خبر آگئی

بیجنگ(پی این آئی)چین نے افغانستان میں قیامِ امن اور تعمیر نو کے لیےافغانستان کی نئی حکومت کو مشروط مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرنئی حکومت کو شراکت داری پر مبنی حکومت قائم کرتے ہیں اور دہشت گرد جماعتوں سے دوری اختیار کرتے ہیں تو اس صورت میں افغانستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور مدد کریں گے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان وینگ وین بِن نے افغانستان کی نئی حکومت پر دہشت جماعتوں سے رابطے منقطع کرنے پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی حکومت کو خوش آمدید کہیں گے جس میں تمام طبقوں کی نمائندگی ہو۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ نئی حکومت افغانستان میں تمام فریق افغان عوام کی خواہشات اور عالمی برادری کی توقعات کا احترام کریں گے اور سب کے لیے قابل قبول معتدل پالیسیاں بنائیں گے۔نئی حکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے چینی ترجمان نے کہا کہ حکومت کے اعلان کے بعد ہی اس کا فیصلہ کیا جائے گا اور یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ حکومت کے خدوخال کیا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان عوام کی جانوں کا تحفظ ہونا چاہیے اور افغان عوام کے انسانی حقوق کا دفاع کرنا چاہیے، امریکی افواج اور ان کے اتحادیوں کے ہاتھوں گزشتہ 20 سالوں میں شہریوں کے قتل کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close