واشنگٹن(پی این آئی) امریکہ کی 20ریاستوں نے جوبائیڈن انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ ریاستوں کی طرف سے یہ مقدمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے خواجہ سراءطالب علموں کو طالبات کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے فیصلے کے خلاف درج کرایا گیا ہے۔ سب سے پہلے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس فیصلے کو ریاست ٹینیسی کے اٹارنی جنرل ہربرٹ سلیٹرے نے عدالت میں چیلنج کیا۔اس کے بعد باقی 19ریاستوں کے اٹارنی جنرل بھی اس مقدمے میں فریق بن گئے۔اس مقدمے میں ’ایکوئل امپلائمنٹ اپرچونٹی کمیشن‘ (Equal employment opportunity comission)کو بھی فریق بنایا گیا ہے اور اس ادارے پربھی ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس مقدمے میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ طلبہ و طالبات کی طرح خواجہ سراؤں کے کھیلوں کے الگ مقابلے منعقد کیے جانے چاہئیں۔ سکولوں میں ان کے لیے الگ باتھ روم اور الگ لاکر روم ہونے چاہئیں۔ اسی طرح کام کی جگہوں پر بھی خواجہ سراؤں کے ساتھ برابری کا سلوک کیا جانا چاہیے، نہ کہ انہیں خواتین کی کیٹیگری میں ضم کر دیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں