بھارت کے نئی افغان حکومت سے مذاکرات شروع، تعلقات کے قیام کے لیے بھارت نے کیا شرط رکھ دی؟

دوحہ (پی این آئی) بھارت نے واضح کیا ہے کہ دوہا میں مقیم ان کے سفارت کار نے نئے افغان حکمرانوں کے نمائندے سے قطر میں ملاقات کی ہے۔بھارت کی وزارت خارجہ سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’قطر کے لیے انڈین سفیر دیپک مِتل نے دوحہ میں نئے افغان حکمرانوںکے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی سے ملاقات کی ہے۔یہ ملاقات دوحہ میں قائم بھارتی سفارت خانے میں ہوئی ۔بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان میں پھنسے انڈین شہریوں کی حفاظت، سکیورٹی اور جلد اپنے ملک واپسی پر گفتگو کی گئی۔بیان کے مطابق ملاقات میں افغان شہریوں، خاص طور پر اقلیتوں، کے انڈیا جانے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔بھارت کے قطر میں کے سفیر دیپک مِتل نے افغان نمائندے سے ملاقات میں اپنے خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی طرح انڈیا مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔بیان کے مطابق طالبان کے نمائندے نے انڈین سفیر کو یقین دلایا کہ جن امور کا ذکر کیا گیا ہے ان کو مثبت انداز میں دیکھا جائے گا۔واضح رہے کہ نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کے افغانستان کی سابق حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات تھے اور نریندر مودی کے دور میں انڈیا نے افغانستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بھی کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close