سلطنت عمان نے غیر ملکیوں کے داخلے کی شرائط کاا علان کر دیا

عمان (پی این آئی) عرب ملکوں میں غیر ملکیوں کو داخلے کی اجازت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سےسلطنت عمان نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے والوں کو ہی کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جو لوگ ویکسین یافتہ نہیں ہوں گے انہیں کسی بھی حالت میں ملک میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔عمان سے جاری ہونے والے سرکاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حکومت نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا ہے۔عمان کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندی تمام ممالک کے شہریوں پر لاگو ہوگی اس سے کوئی بھی ملک مستثنٰی نہیں ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close