کورونا کی ایک اور نئی اور زیادہ خطرناک قسم سامنے آ گئی، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا

جنیوا (پی این آئی) عالمی ادارہ صحت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کو مانیٹر کیا جا رہا ہے جس کی سب سے پہلے شناخت جنوری میں لاطینی امریکہ کے ملک کولمبیا میں ہوئی تھی۔مغربی خبر رساں ادارے کے مطابق ’مو‘ نامی نئے کورونا ویریئنٹ کا سائنسی نام ’بی.1.621‘ ہے جس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔عالمی اداراہ صحت کےحکام کے مطابق مو ویریئنٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کے خلاف ویکسین کے مؤثر نہ ہونے کا خطرہ پایا جاتا ہے۔ تاہم عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ وائرس کی اس نئی قسم کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ مو وائرس میں اس قسم کی تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں جن میں مدافعاتی عمل کو نظر انداز کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔کورونا وائرس کی نئی اقسام بالخصوص ڈیلٹا ویریئنٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے جس کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں