اسلام آباد (پی این آئی ) چچازاد بھائی سے شادی کرنے سے انکارپر لڑکی کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بغداد میں رہائش پذیر نورذان الشماری نے اپنے چچا زاد بھائی سے شادی سے انکار کر دیا تھا جس کے بدلے میں انہوں نے نورذان کی جان ہی لے لی ۔ نورذان کا دن دیہاڑے درد ناک قتل کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا ۔ نورذان کو صرف اس لیے قتل کیا گیا اس نے چچا ذاد بھائی سے شادی سے انکار کیا تھا ۔ نورذان ایک بیکری میں ملازمہ تھیں وہ کام سے اپنے گھر کی جانب واپس لوٹ رہیں تھیں کہ راستے میں تین افراد نے اس پر حملہ کر دیا ان کے ہاتھوں میں چاقو تھے ملزمان نے چہرے ڈھانپے ہوئے تھے ۔ نورذان الشماری کی آنر کلنگ کا ویڈیو بھی بنا اور سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔پولیس نے معاملے میں نورذان الشماری کے چچازاد بھائی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو افراد فرار ہوگئے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں