افغانستان کی نئی حکومت نے پوری کابینہ کا اعلان کرنے کی تاریخ بتا دی

کابل(پی این آئی) ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا کو حملے سے پہلے ہمیں اطلاع دینی چاہیے تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے اندر پوری کابینہ کا اعلان کر دیا جائے گا تاہم کابینہ میں خواتین ارکان کے شامل ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک افغانستان سے سفارتی تعلقات بحال رکھیں۔خیال رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر خودکش دھماکے کے بعدگزشتہ روز امریکا کی جانب سے ایک بار پھر افغانستان پر فضائی حملہ کیا گیا اور ائیرپورٹ پر حملے کے منصوبہ ساز کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close