واشنگٹن(پی این آئی) امریکا نے کابل پرنئی حکومت کے کنڑول کے بعد وہاں موجود امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے زیر استعمال آخری ایگل بیس پر موجود ساز وسامان کو تباہ کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ کابل ہوائی اڈے پر داعش کی جانب سے بم دھماکے کے بعد ایک دوسرا دھماکہ سنائی دیا گیا۔امریکی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ کابل کی ایگل بیس کو تباہ کرنے کی غرض سے کیا جانا والا دھماکہ کنڑول نوعیت کا تھا اس کا مقصد سی آئی اے کی بیس پر موجود خفیہ معلومات اور حساس آلات کو طالبان کے ہاتھ لگنے سے بچانا تھا۔ ایگل بیس کو افغانستان کی بیس سالہ جنگ کے دوران کانٹر ٹیررازم تربیتی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے۔سی آئی اے کے ساتھ کام کرنے والے ایک کنڑیکٹر نے بتایا کہ بیس کو تباہ کرنا آسان کام نہیں تھا۔انھوں نے بتایا کہ بیس پر موجود دستاویزات جلانے، ہارڈ ڈرائیوز کو کچلنے اور حساس آلات کو ناکارہ بنانا اس لیے ضروری تھا کہ یہ چیزیں طالبان کے ہاتھ نہ لگ جائیں۔ ایگل بیس سفارت خانے کے ماڈل پر کام نہیں کرتی، اس لیے وہاں ایسی چیزوں کو تباہ کرنا آسان امر نہیں تھا۔v
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں