کابل (پی این آئی) امریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئر پورٹ کے قریب فضائی حملے میں خود کش حملہ آور کو ہلاک کردیا۔نئی حکومت کا کہنا ہے حملہ آور کابل ایئر پورٹ کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق نئی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ نے گاڑی میں سوار خود کش بمبار کو نشانہ بنایا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خود کش بمبار کا تعلق داعش سے تھا۔اس سے قبل جمعہ کو بھی امریکہ نے ننگر ہار صوبے میں داعش کے ایک ٹھکانے پر ڈرون حملہ کیا تھا۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب 27 اگست کو کابل ایئر پورٹ کو داعش نے نشانہ بنایا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 108 افراد ہلاک ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں