وہی ہوا جس کا ڈر تھا، کابل ائیرپورٹ کی حدود میں خوفناک دھماکہ

کابل (پی این آئی )افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی ۔واضح رہے کہ دو روز قبل کابل ائیر پورٹ کے قریب چار دھماکے ہوئے تھے جن میں سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے ،اس دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی جس کے بعد امریکہ نے جمعہ کی رات کو ننگرہار میں داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈرون حملہ بھی کیا تھا جس میں کابل ائیر پورٹ دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کے مارے جانے کی تصدیق کی گئی تھی ۔امریکی صدر نے کابل ائیر پورٹ کے قریب مزید دھماکوں کی بھی پیش گوئی کی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close