دنیا بھر میں کوویڈ۔19 کیسز کی تعداد 21 کروڑ 53 لاکھ سے تجاوز کر گئی

بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 21 کروڑ 53 لاکھ 97 ہزار 147 ہو گئی ہے۔جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کی جانب سے 28 اگست کو صبح 10 بجے جاری کیے جانیوالے اعداد وشمار کے مطابق امریکہ 3 کروڑ 87 لاکھ 7 ہزار 252 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔بھارت 3 کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار 188 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرا جبکہ برازیل 2 کروڑ 7 لاکھ 3 ہزار 906 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرا شدید متاثرہ ملک ہے۔فرانس 67 لاکھ 78 ہزار 133 مصدقہ کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں چوتھے، روس 67 لاکھ 47 ہزار 681 مصدقہ کیسز کے ساتھ پانچویں اور برطانیہ 66 لاکھ 97 ہزار 770 مصدقہ کیسز کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ترکی 63 لاکھ 11 ہزار 607 مصدقہ کیسز کے ساتھ ساتواں ، ارجنٹائن 51 لاکھ 67 ہزار 733 مصدقہ کیسز کے ساتھ آٹھواں جبکہ کولمبیا 49 لاکھ 1 ہزار 163 مصدقہ کیسز کے ساتھ نواں شدید متاثرہ ملک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close