کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا گئی، 21 مسافر ڈوب گئے، متعدد لا پتہ

ڈھاکہ (پی این آئی) بنگلہ دیش میں کشتی کارگوجہاز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 21 مسافر جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق بنگلہ دیش میں کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا گئی جس کے باعث کشتی میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔کشتی میں 60 افراد سوار تھے جن میں سے 7 کو بچالیا گیا تاہم 21 مسافر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق ملنے والی لاشوں میں 9 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کی مدد سے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔سرکاری حکام نے کہا کہ کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔گذشتہ سال جون میں ڈھاکہ میں ایک کشتی پیچھے سے آنے والے کشتی سے ٹکرا گئی تھی اور اس حادثے میں 32 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close