افغانستان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے امریکہ نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

واشنگٹن (پی این آئی) واشنگٹن میںوائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے طالبان حکومت کو فوری تسلیم کرنے کا امکان نہیں ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری نے میڈیا سے گفتگو میں امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے طالبان حکومت کو فوری تسلیم کرنے کے امکان کو رد کیااور کہاکہ امریکہ یا ان کے عالمی شراکت داروں جن سے ہماری بات ہوئی ہے کی طرف سے طالبان حکومت کو کسی بھی طرح سے تسلیم کرنے کی جلدی نہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے امریکہ سے افغانستان سے انخلا کے بعد کابل میں سفارتی موجودگی برقرار رکھنے کا کہا ہےتاہم واشنگٹن نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close