کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں اور کئی ہلاکتو ں کے باوجود امریکا کا حیران کن فیصلہ

واشنگٹن(پی این آئی) امریکا کے ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگری مکس نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پردھماکوں کے باوجود افغانستان سے انخلا جاری رہے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق گریگری مکس نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں، امریکا اپنے سہولت کاروں کو بھی افغانستان سے نکالے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے معاملے پر اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کے حقوق کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا چاہئیں،امریکا کا افغانستان سے انخلا غلطی نہیں ہے۔واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ کے باہر یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 90 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے ہیں، مارے جانے والوں میں 13 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ ان دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم داعش خراسان نے قبول کی ۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے، داعش کے دہشتگرد کامیاب نہیں ہوسکتے، مارے جانے والے ہمارے ہیرو ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close