امریکی پرچم سر نگوں، جوبائیڈن کے آنسو نکل آئے، افغانستان سے امریکی فوج کو نکالنے کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

کابل (پی این آئی) کابل کے حامد کرزئی ائر پورٹ پر داعش کیجانب سے کیے گئے خود کش حملوں کے بعد جاری کیے گئے بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہےکہ افغانستان سے امریکی انخلا جاری رہے گا۔انہوں نے کہا ہم دہشت گردوں کی وجہ سے نہیں رکیں گے ، ہم انہیں اپنے مشن کو روکنے نہیں دیں گے۔ ہم انخلا کا عمل جاری رکھیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان دیتے ہوئے صدر جو بائیڈن اپنے آنسو روکنے کی کوشش کر رہے تھے

اور ان کی آواز جذبات سے اس وقت بھرا گئی جب انہوں نے مرنے والے امریکی ہیروز کےبارے میں بات کی۔جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس اور ملک بھر کی عوامی عمارتوں پر جھنڈے سرنگوں کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل دن تھا۔صدر جو بائیڈن نے بتایا کہ انہوں نے امریکی فوج سے کہا ہے کہ اگر انہیں اضافی فورس کی ضرورت ہو تو میں اسے فراہم کروں گا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں