برطانیہ نے اپنی ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کر دی، پاکستان کا نام ریڈ لسٹ سے نکالا گیا یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی

لندن(پی این آئی)برطانیہ نے اپنی ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ کردی ہے ، جس کے مطابق پاکستان بدستور ریڈ لسٹ پر موجود ہے، جسے دیکھ کر پاکستانی کمیونٹی میں مایوسی کی شدید لہر دوڑ گئی ہے۔ کمیونٹی کو پوری امید تھی کہ پاکستان اس مرتبہ ریڈ لسٹ سے عنبر پر آجائے گا، برطانیہ نے 9 اپریل سے پاکستان سمیت 4 ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ریڈ لسٹ کے دیگر ممالک میں فلپائن، کینیا اور بنگلا دیش شامل تھے، ریڈ لسٹ والے ممالک سے صرف برطانوی شہریوں یا قیام کی اجازت رکھنے والے افراد کو آنے کی اجازت ہے۔ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والوں کو 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ میں رہنا ہوگا، ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات میں بھی تقریباً 400 پاؤنڈ کا اضافہ کردیا گیا تھا۔ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کے2 ہفتوں بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا، 8 اپریل کو بھارت کو ریڈ سے عنبر ٹریول لسٹ میں شامل کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close