ریاض(پی این آئی)سعودی عرب نے کورونا وائرس کی چینی ویکسینز سائنو ویک اور سائنو فارم کی منظوری دے دی۔ سعودی حکام کے مطابق سائنو فارم اور سائنو ویک کی 2 خوراک لگوانے والے سعودی عرب آ سکتے ہیں لیکن انہیں بوسٹر ڈوز بھی لگوانی ہو گی۔سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے اس سے قبل چین کی کورونا وائرس کی ویکسین سائنو ویک اور سائنو فارم لگوانے والوں کو ویزے نہیں دیئے جا رہے تھے۔حکومتِ پاکستان کی جانب سے سعودی حکومت سے چینی کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کو ویزے دینے کی اپیل کی گئی تھی۔ چینی کورونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، سعودی عرب نے دو چینی کورونا ویکسینز کی منظوری دیدی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں