افغانستان سے 169ملین ڈالرز لے کر فرار ہونے والے اشرف غنی کیخلاف امریکا کا بڑا اقدام، کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کے اراکین کانگریس نے افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے 169 ملین ڈالر لے کر فرار ہونے پر وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کو خط لکھ کر سابق صدر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اراکین کانگریس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اس بات کی تصدیق کرے کہ اشرف غنی افغانستان سے فرار ہوچکے ہیں۔ وزیر خارجہ بتائیں کہ کیا اشرف غنی امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے لے کر فرار ہوئے۔خط میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے کل بجٹ کا تقریباً 80 فیصد امریکہ نے فنڈ کیا، امریکی ٹیکس دہندگان نے افغانستان کی تعمیر نو کیلئے 145 ارب ڈالر ادا کیے۔ اربوں ڈالر کی امداد کی نگرانی اشرف غنی کے پاس تھی لیکن انہوں نے کروڑوں ڈالر کا غبن کیا۔169 ملین ڈالر کی رقم سے بھرے بیگ اپنے ساتھ لے گئے، پیسے اتنے زیادہ تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر میں بھی پورے نہیں آئے۔ اشرف غنی کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں