چاولوں کی پلیٹ 6 ہزار کی پھر بھی سستی۔۔۔ کابل ائیر پورٹ پر پانی کی ایک بوتل کتنے ہزار میں فروخت ہونے لگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کابل ائیرپورٹ پر موجود افغان شہریوں کو مشکلات کا سامنا پڑ رہا ہے۔ ائیرپورٹ پر کھانا اور پانی افغان کرنسی کے بجائے ڈالرز میں فروخت کیا جانے لگا۔ چاولوں کی ایک پلیٹ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پانی کی بوتل کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دی جارہی ہے

رتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا

لاہور (آن لائن) سٹی ٹریفک پولیس نے 55 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا، کار ڈرائیور نے 50 مرتبہ ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کی، 05 مرتبہ سپیڈ لیمٹ کو نظر انداز کیا، ڈرائیور کو 27 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کر کے شناختی کارڈ اور ائسنس ضبط کر لیا گیا۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ واجبات جمع کروانے پر کاغذات حوالے مالک کئے جائیں گے۔سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں،ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے،ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں