افغانستان میں روسی فوج کی تعیناتی کے حوالے سے صدر پوٹن نے اہم اعلان کر دیا

ماسکو (پی این آئی) افغانستان میں اپنی فوج کی تعیناتی کے حوالے سےروسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس افغانستان میں اپنی فوج تعینات نہیں کرے گا۔اپنے ایک بیان میںولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یو ایس ایس آر کی شکست سے سبق سیکھ چکے ہیں۔دوسری جانب چین نے طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل افغانستان میں رہنے والی غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں چینی سفیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت غیر ملکی افواج کا احتساب کیا جانا چاہیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close