ابوظبی(آئی این پی)متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی نے پاکستان سمیت 6 ممالک کیلئے سخت شرائط پر وزٹ ویزے کھول د یئے ۔وزٹ ویزا کے حوالے سے دبئی حکومت کی ائیرلائن فلائی دبئی اور ایمریٹس ائیرلائن نے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔قواعد کے مطابق پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہری سیاحتی ویزے پر دبئی جاسکتے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ نیپال، نائیجیریا، سری لنکا، بھارت اوریوگنڈا بھی فہرست میں شامل ہیں۔قواعد کے مطابق ان 6 ممالک کے سیاح براہ راست نہیں بلکہ بالواسطہ طورپردبئی جاسکیں گے اور سیاحوں کو دبئی پہنچنے سے پہلے 14 دن کسی اور ملک میں بسرکرنے ہوں گے۔اس کے علاوہ بھی سیاحوں کو دبئی آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا کی منفی رپورٹ دکھانا لازمی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں