عمرہ زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا

ریاض(آئی این پی) عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین ایس او پیز پر مبنی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔ سعودی جنرل اتھارٹی گاگا نے تمام ایئرلائنز کو ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کے بغیر زائرین کو سوار نہیں کیا جائے گا۔گاگا نے ویکسین کی مکمل ڈوز کی تصدیق کے لیے سرٹیفکیٹ کی موجودگی لازمی قرار دے دی، سرٹیفکیٹ سعودیہ کے لیے منظور کسی ایک ویکسین کی مکمل ڈوز ہونا لازمی ہوگا۔سعودی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منظور ویکسین میں ایسٹرازینیکا، فائزر، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔گاگا کے ہدایت نامے کے مطابق ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفکیٹ سعودی ایئرپورٹس پر پیش کرنا ہوگا، مسافر کی روانگی سے 72 گھنٹے پہلے کی کورونا پی سی آر رپورٹ بھی دکھانی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close